مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے میئر پر شدید تنقید اور لفظی حملے کرتے ہوئے اسے نالائق قراردیدیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ لندن کا میئر ایک نالائق انسان ہے جس کی وجہ سے لندن کی سڑکوں پر امن نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کا میئر صادق خان نالائق انسان ہے۔ ٹرمپ اس سے پہلے بھی کئی بار صادق خان کو لفظی حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے میئر پر شدید تنقید اور لفظی حملے کرتے ہوئے اسے نالائق قراردیدیا ہے۔
News ID 1892303
آپ کا تبصرہ